QR CodeQR Code

وزیراعظم بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری

27 Aug 2019 22:46

اپنی ٹوئٹ میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے لئے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی پاکستان کے ذریعے افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ مکمل طور پر بند کرنے پر بھی غور کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے لئے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے لئے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی پاکستان کے ذریعے افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ مکمل طور پر بند کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ تجاویز کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئیں، جن پر عمل درآمد کے لئے قانونی امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کشیدگی کا آغاز نریندر مودی نے کیا تھا اور ختم ہم کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ ارکان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اعتراض کیا گیا، جس پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کابینہ اراکین کو بین الاقوامی قوانین سے متعلق بریف کیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ فضائی حدود استعمال پر پابندی عائد نہیں تھی اس لئے مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔
 


خبر کا کوڈ: 813019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813019/وزیراعظم-بھارت-کیلئے-پاکستانی-فضائی-حدود-بند-کرنے-پر-غور-کر-رہے-ہیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org