QR CodeQR Code

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا ایک اور ہوائی حملہ

29 Aug 2019 13:15

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے چند گھنٹے قبل ہی غزہ کی پٹی میں واقع فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک واچ ٹاور کو نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے "بیت لاھیا" میں واقع اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک واچ ٹاور کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے اس حملے میں چند عمارتوں کو ہونے والے مالی نقصان کے علاوہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ فلسطینی علاقے سے اسرائیل پر ایک میزائل کے فائر ہونے کے بہانے سے گذشتہ ہفتے سے تاحال فلسطین کے مختلف علاقوں خصوصاً غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے پے در پے ہوائی حملے کئے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 813333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813333/غزہ-کی-پٹی-پر-اسرائیل-کا-ایک-اور-ہوائی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org