QR CodeQR Code

قوم متحد ہوگی تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا، ڈاکٹر عارف علوی

30 Aug 2019 14:42

ایوان صدر میں تقریب سے خطاب میں صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور حکومت ہر صورت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدر عارف علوی نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ ایوان صدر میں بھی کشمیریوں کی آواز گونج اٹھی، صدر مملکت عارف علوی کہتے ہیں قوم متحد ہوگی تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا، کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت سلب نہیں ہونے دیں گے۔ آئندہ ہفتے بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق، کشمیریوں سے یکجہتی کےلیے ایوان صدر میں تقریب کا انقعاد کیا گیا۔ صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور حکومت ہر صورت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدرعارف علوی نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ  مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ صدرمملکت نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں بھی مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہیں، بھارتی پروپیگنڈے کو پوری دنیا میں اجاگر کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 813542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813542/قوم-متحد-ہوگی-کشمیر-ضرور-آزاد-ہوگا-ڈاکٹر-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org