QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف گلگت میں خصوصی افراد کا احتجاجی مظاہرہ

31 Aug 2019 21:42

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کے فوکل پرسن برائے خصوصی افراد امجد ندیم نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ایکشن لے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گلگت میں خصوصی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خصوصی افراد نے چنارباغ پل سے گلگت پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، ہندوستان مردہ باد، پاک فوج زندہ باد، مودی مردہ باد کے نعرے لگائے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کے فوکل پرسن برائے خصوصی افراد امجد ندیم نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ایکشن لے


خبر کا کوڈ: 813828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813828/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-مظالم-کیخلاف-گلگت-خصوصی-افراد-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org