QR CodeQR Code

بلوچستان، بڑی مقدار میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

1 Sep 2019 21:31

برآمد ہونیوالی چرس کو گوادر میں سمندری راستے سے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا جسکو ناکام بنا دیا گیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق برآمد کی گئی چرس کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے، گاڑی کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز نے بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ کسٹمز حکام کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں ایک گاڑی سے ایک ٹن سے زائد چرس برآمد کر لی، منشیات کو گاڑی میں پلاسٹک کے ڈرم میں چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والی چرس کو گوادر میں سمندری راستے سے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق برآمد کی گئی چرس کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے، گاڑی کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 813960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813960/بلوچستان-بڑی-مقدار-میں-منشیات-بیرون-ملک-اسمگل-کرنیکی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org