0
Sunday 1 Sep 2019 21:31

بلوچستان، بڑی مقدار میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

بلوچستان، بڑی مقدار میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز نے بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ کسٹمز حکام کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں ایک گاڑی سے ایک ٹن سے زائد چرس برآمد کر لی، منشیات کو گاڑی میں پلاسٹک کے ڈرم میں چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والی چرس کو گوادر میں سمندری راستے سے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق برآمد کی گئی چرس کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے، گاڑی کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 813960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش