QR CodeQR Code

ٹانک، مسجد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

2 Sep 2019 18:55

فائرنگ کے نتیجے جاں بحق شخص کی لاش اور دیگر 9 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں نمازی اور راہگیر بھی شامل ہیں۔ 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی ہے جنہیں ڈیرہ اسماعیل خان ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کی جامع مسجد محسود مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ٹانک میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر کے قریب مصروف ترین تجارتی مرکز محسود مارکیٹ کی جامع مسجد میں نماز ظہر کے بعد راستے کے تنازع پر 2 مخالف گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا، مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے جاں بحق شخص کی لاش اور دیگر 9 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں نمازی اور راہگیر بھی شامل ہیں۔ 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی ہے جنہیں ڈیرہ اسماعیل خان ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور فوج نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے 7 افراد کو حراست میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات اور دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ تجارتی مراکز بھی بند ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 814111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814111/ٹانک-مسجد-میں-فائرنگ-ایک-شخص-جاں-بحق-9-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org