QR CodeQR Code

شیخ رشید نون لیگ کو بھاشن دینے کی بجائے چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کی فکر کریں، رانا علی عباس

2 Sep 2019 20:52

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے ریلوے میں آنے کے اعتراف سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ جمہوری نہیں جموری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون فیصل آباد کے رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی رانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید مسلم لیگ نون کو بھاشن دینے کی بجائے چور دروازے سے اقتدار میں آنے والی جماعت کی فکر کریں، جو مہنگائی اور ہر بات سے منحرف ہونے کی وجہ سے سیاسی طور پر ختم ہوچکی ہے، جبکہ ان کی عوامی لیگ بھی ایک رکنی جماعت ہے، جسے عہدوں کے لئے بھی لوگ دستیاب نہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے ریلوے میں آنے کے اعتراف سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ جمہوری نہیں جموری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت کو کسی سے این آر او لینے کی ضرورت نہیں۔


خبر کا کوڈ: 814134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814134/شیخ-رشید-نون-لیگ-کو-بھاشن-دینے-کی-بجائے-چور-دروازے-سے-اقتدار-میں-آنے-والوں-فکر-کریں-رانا-علی-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org