QR CodeQR Code

بنوں، جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا

6 Sep 2019 12:17

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے 2 بڑے بھائیوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل پٹول خیل میں جائیداد کے تنازع پر بھائیوں میں جھگڑا ہوا، جس دوران چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر اپنے ہی بھائیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 814789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814789/بنوں-جائیداد-کے-تنازع-پر-چھوٹے-بھائی-نے-2-بھائیوں-کو-قتل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org