0
Friday 6 Sep 2019 12:17

بنوں، جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا

بنوں، جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے 2 بڑے بھائیوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل پٹول خیل میں جائیداد کے تنازع پر بھائیوں میں جھگڑا ہوا، جس دوران چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر اپنے ہی بھائیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 814789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش