QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد

8 Sep 2019 09:29

پابندیاں توڑ کر محرم کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر بھارتی فوج کی پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے کئی عزادار زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ قابض بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی لگا دی۔ پابندیاں توڑ کر محرم کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو 35 روز گزر گئے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی لگائی لیکن کرفیو، بندشوں اور پابندیوں کو توڑتے ہوئے امام حسین کے ماننے والوں نے سری نگر میں جلوس نکالا۔ جلوس کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے بھارتی فوج نے جلوس کے شرکاء پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ کی جس سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز نے جلوس کی کوریج کرتے صحافیوں پر بھی تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑ دیے۔


خبر کا کوڈ: 815132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815132/مقبوضہ-کشمیر-میں-محرم-کے-جلوسوں-پر-بھی-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org