QR CodeQR Code

بنوں، معمولی تنازعے نے 3 افراد کی جان لے لی

8 Sep 2019 14:57

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں معمولی تنازعے نے 3 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے تھانہ میراخیل کی حدود میں پیش آیا، جہاں معمولی تنازعے پر 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 815193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815193/بنوں-معمولی-تنازعے-نے-3-افراد-کی-جان-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org