QR CodeQR Code

پشاور میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 4 فیکٹریاں بند، 4 افراد گرفتار

8 Sep 2019 15:34

2 فیکٹریوں اور 2 بیکریوں سے جعلی لیبل اور غیر معیاری اجزاء برآمد ہوئے۔ ايک فیکٹری سے بھاری مقدار میں مضر صحت چکن رول اور باسی گوشت بھی برآمد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خيبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے حکام نے انڈسٹريل اسٹيٹ حيات آباد ميں ناقص اشياء تيار کرنے پر 4 يونٹ بند کر کے 4 افراد کو گرفتار کر ليا ہے۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں مشترکہ کارروائی کی۔ 2 فیکٹریوں اور 2 بیکریوں سے جعلی لیبل اور غیر معیاری اجزاء برآمد ہوئے۔ ايک  فیکٹری سے بھاری مقدار میں مضر صحت چکن رول اور باسی گوشت بھی برآمد کیا گیا۔ صفائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 2 بیکریوں کو سیل کر دیا گیا۔ حیات آباد میں واقع دودھ کی دوکانوں سے بھی نمونے چیک کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 815197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815197/پشاور-میں-فوڈ-اتھارٹی-کا-چھاپہ-4-فیکٹریاں-بند-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org