QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں ینگ ڈاکٹرز نے علامتی احتجاج شروع کر دیا

13 Sep 2019 18:40

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتی تو 16 ستمبر کے بعد سے پورے جی بی کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بھی بند کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ینگ ڈاکٹرز نے علامتی احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا، یہ سلسلہ چار دن تک جاری رہے گا، اس دوران ڈاکٹرز بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنی خدمات سرانجام دینگے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتی تو 16 ستمبر کے بعد سے پورے جی بی کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بھی بند کر دیا جائے گا، ساتھ تمام پرائیویٹ کلینکس میں بھی ہڑتال ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 816015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816015/گلگت-بلتستان-میں-ینگ-ڈاکٹرز-نے-علامتی-احتجاج-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org