QR CodeQR Code

سکردو کے دو لاپتہ نوجوانوں کا دس روز بعد بھی سراغ نہ مل سکا

17 Sep 2019 10:25

حکومت اور انتظامیہ کی پراسرار خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ انتظامیہ کی عدم دلچسپی پر کچورا کے عوام نے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو سے تعلق رکھنے والے دو لاپتہ نوجوانوں کا 10 روز بعد بھی سراغ نہ مل سکا، حکومت اور انتظامیہ کی پراسرار خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ دوسری جانب لواحقین کے کرب میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی عدم دلچسپی پر کچورا کے عوام نے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں، علاقہ کے نوجوان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ کچورا سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مدد کرنے کی بجائے کنفیوژن پیدا کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 816604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816604/سکردو-کے-دو-لاپتہ-نوجوانوں-کا-دس-روز-بعد-بھی-سراغ-نہ-مل-سکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org