QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے پولیو کیس سامنے آگئے

17 Sep 2019 15:48

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے، چیلنجز اور مشکلات کے باوجود حکومت پولیو کے مکمل خاتمہ میں پرعزم ہے اور پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے ہر بچے تک پہنچنا ناگزیر ہے، جس کیلئے والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ضروری ہے۔


خیبر پختونخوا میں 2 اور بچے پولیو وائرس کا شکار ہوگئے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق پولیو کیس سرائے نورنگ ضلع لکی مروت اور جیدبا ضلع تورغر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ای او سی کے مطابق لکی مروت میں ڈھائی سالہ بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے جس کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے، جبکہ تورغر میں 2 سالہ بچے کو پولیو نے نشانہ بنایا ہے۔ 2 نئے کیسز آنے سے رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔ ای او سی کے مطابق پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے۔ ای او سی کوآرڈینیٹر عبد الباسط کے مطابق پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے، والدین گمراہ کن پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز اور مشکلات کے باوجود حکومت پولیو کے مکمل خاتمہ میں پرعزم ہے اور پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے ہر بچے تک پہنچنا ناگزیر ہے، جس کیلئے والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 816684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816684/خیبر-پختونخوا-میں-پولیو-کے-2-نئے-کیس-سامنے-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org