QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے اقبال وزیر پر حملہ

18 Sep 2019 11:33

فاتحہ خوانی سے واپسی پر اقبال وزیر کی گاڑی کو سنائپر گن سے نشانہ بنایا گیا، گاڑی بلٹ پروف ہونے کیوجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ اقبال وزیر کو انتظامیہ و سکیورٹی حکام نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں تحریک انصاف کے ایم پی اے اقبال وزیر پر حملہ ہوا ہے۔ اقبال وزیر فاتحہ خوانی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی ایم پی اے اقبال وزیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ حملہ سپین وام کے علاقے اباخیل میں ہوا۔ حملے میں اقبال محفوظ رہے، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فاتحہ خوانی سے واپسی پر اقبال وزیر کی گاڑی کو سنائپر گن سے نشانہ بنایا گیا۔ ایم پی اے اقبال وزیر کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ اقبال وزیر کو انتظامیہ و سکیورٹی حکام نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 816846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/816846/شمالی-وزیرستان-میں-پی-ٹی-ا-ئی-کے-ایم-اے-اقبال-وزیر-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org