QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں سرکاری اشتہارات کی تقسیم میں بدعنوانیاں

20 Sep 2019 22:00

وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو چار سال میں چودہ کروڑ روپے ادا کئے گئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے اخبار کو چھ سال میں تین کروڑ 41 لاکھ کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں اشتہارات کی بندر بانٹ کی کہانی سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اپنوں کو ہی نوازتے رہے، وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو چار سال میں چودہ کروڑ روپے ادا کئے گئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے اخبار کو چھ سال میں تین کروڑ 41 لاکھ کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور میں کرپشن کی کئی کہانیاں سامنے آئی ہیں۔ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی پاکستان تحریک انصاف کے گذشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا، جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔


خبر کا کوڈ: 817369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817369/خیبر-پختونخوا-میں-سرکاری-اشتہارات-کی-تقسیم-بدعنوانیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org