0
Friday 20 Sep 2019 22:00

خیبر پختونخوا میں سرکاری اشتہارات کی تقسیم میں بدعنوانیاں

خیبر پختونخوا میں سرکاری اشتہارات کی تقسیم میں بدعنوانیاں
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں اشتہارات کی بندر بانٹ کی کہانی سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اپنوں کو ہی نوازتے رہے، وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو چار سال میں چودہ کروڑ روپے ادا کئے گئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے اخبار کو چھ سال میں تین کروڑ 41 لاکھ کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور میں کرپشن کی کئی کہانیاں سامنے آئی ہیں۔ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی پاکستان تحریک انصاف کے گذشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا، جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 817369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش