QR CodeQR Code

بابوسر، سکردو سے راولپنڈی جانے والی بس کو افسوسناک حادثہ، 26 افراد جاں بحق، 10 زخمی

22 Sep 2019 11:16

ریسکیور زرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ صبح پونے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا، مسافر بس کا بریک فیل ہونے سے کٹی داس کے مقام پر چٹان سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے 26 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کو بابوسر کٹی داس کے مقام پر حادثہ، 26 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ ریسکیور زرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ صبح پونے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا، مسافر بس کا بریک فیل ہونے سے کٹی داس کے مقام پر چٹان سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے 26 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔ نجی کمپنی مشہ بروم کی بس بابوسر کے راستے سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی، بریک فیل ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا، زخمیوں اور لاشوں کو چلاس ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے آرمی ہیلی کاپٹر کے زریعے لاشوں کو سکردو اور زخمیوں کو سی ایم ایچ گلگت منتقل کیا جائے گا۔ ریسکیو اور مقامی لوگ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ بس میں پاک فوج کے 12 جوان سمیت کئی خواتین بھی موجود تھیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 817626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817626/بابوسر-سکردو-سے-راولپنڈی-جانے-والی-بس-کو-افسوسناک-حادثہ-26-افراد-جاں-بحق-10-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org