QR CodeQR Code

میں کشمیریوں کا پوری دنیا میں سفیر بنوں گا، عمران خان

23 Sep 2019 10:21

امریکا میں مقیم کشمیریوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ وہ ہر سطح پر مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز بلند گریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے امریکا میں مقیم کشمیریوں کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں ڈاکٹر غلام نبی فائی، ڈاکٹر غلام میر، ڈاکٹر خالد قاضی، امتیاز خان، عبدالرؤف میر، سردار سرورخان اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کو عالمی سطح پر بھرپور طرح سے اجاگر کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں ان مظلوم کشمیریوں کے قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے، جو اس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر میں زیرحراست ہیں یا جن سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ وفد نے وزیراعظم پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کے وہ ہر سطح پر مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز بلند گریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں کشمیریوں کا پوری دنیا میں سفیر بنوں گا اور مظلوم کشمیریوں کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کروں گا۔
 


خبر کا کوڈ: 817755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817755/میں-کشمیریوں-کا-پوری-دنیا-سفیر-بنوں-گا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org