QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا 51واں دن، موبائیل فون اور انٹرنیٹ سروس بدستور معطل

25 Sep 2019 13:32

وادی کشمیر میں موبائیل فون و انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کی وجہ سے اہلیان کشمیر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کے خلاف آج بدھ کے روز مسلسل 51 واں دن بھی ہڑتال رہی۔ مقبوضہ کشمیر کے سرینگر اور دیگر اضلاع میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت معطل ہے۔ وادی کشمیر میں موبائیل فون و انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کی وجہ سے اہلیان کشمیر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پیشہ ور افراد خاص طور پر میڈیا کا کام کاج اور طلباء کی پڑھائی بری طرح سے متاثر ہے۔ وادی میں جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی 5 اگست سے لگاتار معطل ہے۔ سیاسی قائدین بھی مسلسل دو مہینے سے جلیوں میں یا گھروں میں نظربند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے گزشتہ اکیاون روز سے بند پڑے ہیں۔ ہر کشمیری کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ حالات کب معمول پر آئیں گے۔؟


خبر کا کوڈ: 818277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818277/مقبوضہ-کشمیر-میں-ہڑتال-کا-51واں-دن-موبائیل-فون-اور-انٹرنیٹ-سروس-بدستور-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org