QR CodeQR Code

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ

26 Sep 2019 09:48

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والے او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی )کے رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والے او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوران اجلاس او آئی سی نے کشمیریوں کی شناخت اور جغرافیائی حیثیت میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت اور پیلٹ گنز کا استعمال بند کرے اور وادی سے کرفیو اٹھایا جائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری امت مسلمہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مکمل طور پر متحد ہے۔


خبر کا کوڈ: 818432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818432/او-ا-ئی-سی-کا-مقبوضہ-کشمیر-سے-فوری-کرفیو-اٹھانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org