QR CodeQR Code

کراچی میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

26 Sep 2019 10:23

پابندی کمشنر کراچی کی درخواست پر 90 روز کیلئے عائد کی گئی، اس حوالے سے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دفعہ 144 کے تحت کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سندھ حکومت نے 90 روزہ پابندی کا نوٹيفکيشن جاری کر ديا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی شہری گھر کے مرکزی دروازے پر بھی کچرا نہيں پھينک سکے گا، جبکہ گاڑی سے کچرا سڑک پرپھینکنا بھی جرم ہوگا۔ ساحل پر بھی کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ پرانی عمارتوں کا ملبہ روڈ پر پھینکنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پبلک مقامات پر پان تھوکنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کمشنر کراچی کی درخواست پر 90 روز کیلئے عائد کی گئی، اس حوالے سے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 818435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818435/کراچی-میں-کچرا-پھینکنے-پر-پابندی-عائد-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org