QR CodeQR Code

وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی زبانیں پھسل رہی ہیں، شہلا رضا

27 Sep 2019 08:35

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ پاکستان سفارتی محاذ پر کمزور ثابت ہوا ہے، جب سے مودی آیا ہے، کیا اس وقت سے مسلمانوں پر ہونیوالا ظلم دنیا کو نظر نہیں آرہا، عمران خان کیوں بتاتے رہتے ہیں کہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، یہ تو سب کو علم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے جا رہے ہیں اور اس سے قبل زبانیں پھسل رہی ہیں، جو کہ نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا جبکہ یہاں وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی زبانیں پھسل رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی میں ہم نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، ہم بیرونی دنیا کی خاطر دہشت گردی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عمران خان مجاہدین اور القاعدہ میں فرق نہیں کرسکے۔ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں مودی نے آرٹیکل370 ختم کرنے کی جرت دکھائی، موجودہ پاکستانی حکومت کو علم نہیں تھا کہ آر ایس ایس کا ایجنڈا کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی محاذ پر کمزور ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مودی آیا ہے، کیا اس وقت سے مسلمانوں پر ہونے والا ظلم دنیا کو نظر نہیں آرہا، عمران خان کیوں بتاتے رہتے ہیں کہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، یہ تو سب کو علم ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 818597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818597/وزیراعظم-اور-وزیر-خارجہ-کی-زبانیں-پھسل-رہی-ہیں-شہلا-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org