QR CodeQR Code

پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کیجانب سے منشیات کیخلاف ریلی

27 Sep 2019 23:15

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور ہے اور اس لعنت کو ملکر ختم کرنا ہوگا، تاکہ ہماری آئندہ نسلیں اس ناسور سے بچ سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں منشیات کے خلاف ریلی نکالی گئی، جس میں سکولوں کے طلبہ، قبائلی عمائدین اور مقامی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد کی جانب سے منشیات کیخلاف ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں طلبہ، قبائلی عمائدین اور مقامی انتظامیہ کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور ہے اور اس لعنت کو ملکر ختم کرنا ہوگا، تاکہ ہماری آئندہ نسلیں اس ناسور سے بچ سکیں۔ مقررین نے منشیات کے خلاف اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ اس قبیح کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی قسم رعایت نہ برتی جائے۔


خبر کا کوڈ: 818745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818745/پاراچنار-میں-ضلعی-انتظامیہ-کیجانب-سے-منشیات-کیخلاف-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org