0
Friday 27 Sep 2019 23:15

پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کیجانب سے منشیات کیخلاف ریلی

پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کیجانب سے منشیات کیخلاف ریلی
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں منشیات کے خلاف ریلی نکالی گئی، جس میں سکولوں کے طلبہ، قبائلی عمائدین اور مقامی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد کی جانب سے منشیات کیخلاف ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں طلبہ، قبائلی عمائدین اور مقامی انتظامیہ کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور ہے اور اس لعنت کو ملکر ختم کرنا ہوگا، تاکہ ہماری آئندہ نسلیں اس ناسور سے بچ سکیں۔ مقررین نے منشیات کے خلاف اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ اس قبیح کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی قسم رعایت نہ برتی جائے۔
خبر کا کوڈ : 818745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش