QR CodeQR Code

پاراچنار میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسکول کے بچوں کی ریلی

27 Sep 2019 23:34

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہندوستان نے مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، اقوام عالم کی اس ظلم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، مسلم ممالک کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا ساتھ دینے کی بجائے الٹا مودی سرکار کو نواز رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار میں سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ریلی کا انعقاد کیا، اس موقع پر شرکاء نے کشمیر کے حق اور انڈیا کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ پاراچنار کی فضاء ہندوستان مردہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہندوستان نے مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، اقوام عالم کی اس ظلم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، مسلم ممالک کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا ساتھ دینے کی بجائے الٹا مودی سرکار کو نواز رہے ہیں، امریکہ کشمیر کے معاملہ پر ثالثی کا جھانسہ دیکر مسئلہ کو مزید گھمبیر بنانا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 818747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818747/پاراچنار-میں-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-اسکول-کے-بچوں-کی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org