0
Friday 27 Sep 2019 23:34

پاراچنار میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسکول کے بچوں کی ریلی

پاراچنار میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسکول کے بچوں کی ریلی
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار میں سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ریلی کا انعقاد کیا، اس موقع پر شرکاء نے کشمیر کے حق اور انڈیا کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ پاراچنار کی فضاء ہندوستان مردہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہندوستان نے مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، اقوام عالم کی اس ظلم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، مسلم ممالک کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کا ساتھ دینے کی بجائے الٹا مودی سرکار کو نواز رہے ہیں، امریکہ کشمیر کے معاملہ پر ثالثی کا جھانسہ دیکر مسئلہ کو مزید گھمبیر بنانا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 818747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش