QR CodeQR Code

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے معمر خاتون اور نوجوان شہید

30 Sep 2019 00:19

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 60 سالہ خاتون سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان شہید ہوگئے جبکہ دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے معمر خاتون اور ایک نوجوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں انہوں ںے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 60 سالہ خاتون سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان شہید ہوگئے جبکہ دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 819095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819095/بھارتی-فوج-کی-ایل-او-سی-پر-فائرنگ-سے-معمر-خاتون-اور-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org