QR CodeQR Code

ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کا کیس نیا رخ اختیار کرگیا

30 Sep 2019 17:49

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم عاطف زمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے دہشت گردی کا دفعات خارج کرکے کیس دوبارہ سیشن عدالت بھیج دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کا کیس ایک نیا رخ اختیار کر گیا، کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عاطف زمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے دہشتگردی کا دفعات خارج کرکے کیس دوبارہ سیشن عدالت بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان کی دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرکے دوبار سیشن عدالت بھیج دیا۔ ملزم کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عاطف زمان نے لین دین کے تنازعہ پر قتل کیا، کیس سیشن عدالت منتقل کیا جائے۔

عدالت نے ملزم عاطف زمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے دہشتگردی کا دفعات خارج کر دیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 7 اکتوبر کو سٹی کورٹ سیشن عدالت میں ہوگی۔ دوسری جانب پولیس نے اے ٹی سی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا، ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا تھا کہ ملزم نے ٹی وی اینکر اور تاجر خضر حیات کو قتل کیا، جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیلا، اس لیے کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں ہی چلایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 819241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819241/ٹی-وی-اینکر-مرید-عباس-سمیت-دو-افراد-کے-قتل-کا-کیس-نیا-رخ-اختیار-کرگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org