QR CodeQR Code

جی ایچ کیو میں

پاکستانی سپہ سالار سے سعودی آرمی چیف کی ملاقات

30 Sep 2019 22:37

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، مہمان کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، بعد ازاں دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور علاقائی سکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودیہ عرب کے آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے اور خطے کی سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، مہمان کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور علاقائی سکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل سعودی لینڈ فورس کی استعداد کار میں اضافہ و تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ سعودی آرمی چیف نے خطے میں استحکام کے لیے پاک آرمی کی کوششوں اور  پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔


خبر کا کوڈ: 819292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819292/پاکستانی-سپہ-سالار-سے-سعودی-ا-رمی-چیف-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org