0
Monday 30 Sep 2019 22:37
جی ایچ کیو میں

پاکستانی سپہ سالار سے سعودی آرمی چیف کی ملاقات

پاکستانی سپہ سالار سے سعودی آرمی چیف کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودیہ عرب کے آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے اور خطے کی سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، مہمان کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور علاقائی سکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل سعودی لینڈ فورس کی استعداد کار میں اضافہ و تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ سعودی آرمی چیف نے خطے میں استحکام کے لیے پاک آرمی کی کوششوں اور  پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 819292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش