QR CodeQR Code

سانحہ یکم اکتوبر 2004ء سیالکوٹ کے شہداء کی 15ویں برسی

1 Oct 2019 14:36

15 شعبان بروز جمعہ کو صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی مسجد زنیبیہ میں دہشتگردوں نے نمازیوں کو خون میں نہلا دیا، نمازی امام مسجد کا خطبہ سن رہے تھے کہ عین اسی وقت پانچویں صف میں زوردار دھماکہ ہوا اور مسجد کے درو دیوار شہداء کے خون سے رنگین ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ یکم اکتوبر 2004ء بمطابق 15 شعبان بروز جمعہ کو صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی مسجد زنیبیہ میں دہشتگردوں نے نمازیوں کو خون میں نہلا دیا، نمازی امام مسجد کا خطبہ سن رہے تھے کہ عین اسی وقت پانچویں صف میں زوردار دھماکہ ہوا اور مسجد کے درو دیوار شہداء کے خون سے رنگین ہو گئے، اس دھماکے میں 30 سے زائد نمازی شہید جبکہ 73 سے زائد نمازی زخمی ہوئے۔ سانحہ کو آج پندرہ سال بیت چکے ہیں، تاہم ان شہداء نمازیوں کی یاد آج ایک مرتبہ پھر تازہ کی جا رہی ہے۔ شہداء کی آج برسی ہے، یقینی طور پر ان شہداء کے خانوادوں کو اپنے پیاروں کی یاد ضرور آئے گی کہ جنہوں نے نماز کی حالت میں شہادت کا منصب پایا۔


خبر کا کوڈ: 819348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819348/سانحہ-یکم-اکتوبر-2004ء-سیالکوٹ-کے-شہداء-کی-15ویں-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org