QR CodeQR Code

شمالی کوریا کا ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ

2 Oct 2019 13:14

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے بدھ کو اپنے مشرقی ساحل پر ایک میزائل فائر کیا جس نے 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور زمین سے 910 کلومیٹر کی اونچائی تک گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے بدھ کو اپنے مشرقی ساحل پر ایک میزائل فائر کیا جس نے 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور زمین سے 910 کلومیٹر کی اونچائی تک گیا۔ دوسری جانب جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے اس تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) کے پانیوں میں گرا ، جو ساحل سے 370 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 819607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819607/شمالی-کوریا-کا-ایک-اور-بلیسٹک-میزائل-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org