0
Wednesday 2 Oct 2019 13:14

شمالی کوریا کا ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے بدھ کو اپنے مشرقی ساحل پر ایک میزائل فائر کیا جس نے 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور زمین سے 910 کلومیٹر کی اونچائی تک گیا۔ دوسری جانب جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے اس تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) کے پانیوں میں گرا ، جو ساحل سے 370 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 819607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش