QR CodeQR Code

لوئر کرم میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 60 سالہ شخص زخمی

3 Oct 2019 21:24

مکان گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تباہ شدہ گھر سے سامان نکال دیا، تاہم زیادہ تر سامان دو منزلہ مکان گرنے کے باعث تباہ ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ ششو میں بارشوں سے متاثرہ کچا مکان گر کر زمین بوس ہوگیا، جس کی زد میں آکر خیر گل نامی ساٹھ سالہ شخص زخمی ہوگیا، جسے صدہ ہسپتال پہنچا دیا گیا، مکان گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تباہ شدہ گھر سے سامان نکال دیا، تاہم زیادہ تر سامان دو منزلہ مکان گرنے کے باعث تباہ ہوگیا۔ علاقے کے لوگوں نے حکومت سے متاثرہ شخص کے ساتھ مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 819994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/819994/لوئر-کرم-میں-بارشوں-کے-باعث-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-60-سالہ-شخص-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org