0
Thursday 3 Oct 2019 21:24

لوئر کرم میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 60 سالہ شخص زخمی

لوئر کرم میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 60 سالہ شخص زخمی
اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقہ ششو میں بارشوں سے متاثرہ کچا مکان گر کر زمین بوس ہوگیا، جس کی زد میں آکر خیر گل نامی ساٹھ سالہ شخص زخمی ہوگیا، جسے صدہ ہسپتال پہنچا دیا گیا، مکان گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تباہ شدہ گھر سے سامان نکال دیا، تاہم زیادہ تر سامان دو منزلہ مکان گرنے کے باعث تباہ ہوگیا۔ علاقے کے لوگوں نے حکومت سے متاثرہ شخص کے ساتھ مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 819994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش