QR CodeQR Code

سیاست چھوڑی ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا پیچھا نہیں چھوڑا، طاہرالقادری

8 Oct 2019 16:36

پی اے ٹی کے سربراہ کا وکلا کے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب میں کہنا تھا کہ قانون کی بڑی بڑی آنکھیں ہیں، چہرے دیکھ کر حرکت میں آتا ہے، اس وقت شہداء کا مقدمہ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ میں ہے، احتجاج کس کیخلاف کریں؟ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف سب کے لیے اور خون کا بدلہ خون تھا- انہوں نے کہا کہ قاتلوں نے معافی تلافی کے لیے بہت پاپڑ بیلے، شہداء کا خون ہم پر قرض ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سیاست چھوڑی ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا پیچھا نہیں چھوڑا، ریاست نے مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کی بجائے طاقتوروں کا ساتھ دیا۔ عوامی تحریک وکلاء کے اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ قانون کی بڑی بڑی آنکھیں ہیں، چہرے دیکھ کر حرکت میں آتا ہے، اس وقت شہداء کا مقدمہ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ میں ہے، احتجاج کس کیخلاف کریں؟ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف سب کے لیے اور خون کا بدلہ خون تھا- انہوں نے کہا کہ قاتلوں نے معافی تلافی کے لیے بہت پاپڑ بیلے، شہداء کا خون ہم پر قرض ہے- سفارشیوں پر واضح کیا بیٹوں کا خون معاف کرنے کا اختیار تھا کارکنوں کا نہیں- ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انصاف مانگنا ایمان کا حصہ، قاتلوں کا پیچھا آخرت میں بھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ازسرنو تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات ریورس کر دئیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 820875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820875/سیاست-چھوڑی-ماڈل-ٹاؤن-کے-قاتلوں-کا-پیچھا-نہیں-چھوڑا-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org