QR CodeQR Code

صوابی، شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

8 Oct 2019 17:24

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازعے کیوجہ سے پیش آیا ہے اور ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی پہچان مزید کے نام سے ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی کے علاقہ دوبیان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گذشتہ شب تھانہ یار حسین کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے اور ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی پہچان مزید کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں کی شناخت مہران، یاسر، انصار اور عمر کے ناموں سے ہوئی۔ زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا جس میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 820881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820881/صوابی-شادی-کی-تقریب-میں-فائرنگ-ایک-شخص-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org