QR CodeQR Code

وزیراعظم نے جے یو آئی سے مذاکرات کی کوئی ذمہ داری نہیں دی، نور الحق قادری

11 Oct 2019 09:43

اسلام آباد سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، پارٹی قیادت یا حکومت نے اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جے یو آئی سے مذاکرات کی کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، پارٹی قیادت یا حکومت نے اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، وزیراعظم نے دھرنےکو روکنے یا نمٹنے کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ مولانا فضل الرحمٰن کے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے اعلان کے بعد حکومت کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 821369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821369/وزیراعظم-نے-جے-یو-ا-ئی-سے-مذاکرات-کی-کوئی-ذمہ-داری-نہیں-دی-نور-الحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org