0
Friday 11 Oct 2019 09:43

وزیراعظم نے جے یو آئی سے مذاکرات کی کوئی ذمہ داری نہیں دی، نور الحق قادری

وزیراعظم نے جے یو آئی سے مذاکرات کی کوئی ذمہ داری نہیں دی، نور الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جے یو آئی سے مذاکرات کی کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، پارٹی قیادت یا حکومت نے اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، وزیراعظم نے دھرنےکو روکنے یا نمٹنے کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ مولانا فضل الرحمٰن کے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے اعلان کے بعد حکومت کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 821369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش