QR CodeQR Code

پی ایس پی اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، انیس قائم خانی

11 Oct 2019 17:56

ملتان میں ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج ہم جس نازک دہرائے پر کھڑے ہیں وہ انتہائی سنگین صورتحال ہے ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں 66 روز سے کرفیو نافذ ہے تو دوسری طرف آزادکشمیر کی حالت زار بھی بہتر نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پی ایس پی اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ صرف تین سال کے عرصہ میں سندھ سمیت ملک بھر میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، کارکن پارٹی کو منظم کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں، جلد پارٹی قائد مصطفی کمال ملتان سمیت جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے، لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر الگ صوبے کے حق میں ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری پر حکومت حقیقی معنوں میں قابو پائے، تاجر برادری کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا، جس میں دیگر پارٹی رہنماوں شبیر قائم خانی، اشفاق احمد منگی، کرامت علی شیخ، راو تیمور، عرفان نیازی، رائے خالد نے بھی خطاب کیا۔ انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ آج ہم جس نازک دہرائے پر کھڑے ہیں وہ انتہائی سنگین صورتحال ہے، ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں 66روز سے کرفیو نافذ ہے تو دوسری طرف آزادکشمیر کی حالت زار بھی بہتر نہیں ہے، مظلوم کشمیری تعلیم، صحت سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں، امت مسلمہ کو انسانی ہمدردی کے ناطے جاگنا ہوگا اور مظلوم کشمیریوں کے لئے بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 


خبر کا کوڈ: 821474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821474/پی-ایس-اقتدار-کی-نہیں-اقدار-سیاست-کو-فروغ-دے-رہی-ہے-انیس-قائم-خانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org