QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان جس کشتی میں سوار ہوں گے وہ ڈوبے گی، فیاض الحسن چوہان

12 Oct 2019 12:55

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کہ مدارس اور مساجد اسلام کے قلعے ہیں، والدین بچوں کو مدارس میں پڑھنے کیلئے بھیجتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو مولانا صاحب کیلئے نہیں بھیجتے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں، مولانا فضل الرحمان مفاد پرست لیڈر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اس لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، مولانا جس کشتی میں سوارہوں گے وہ ڈوبے گی۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب جس موٹر سائیکل پر سوار ہوں گے وہ پنکچر ہوگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف کرپشن کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کی منافقت میں کئی برسوں سے بے نقاب کر رہا ہوں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا صاحب کے دھرنے کو روکنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اور مساجد اسلام کے قلعے ہیں، والدین بچوں کو مدارس میں پڑھنے کیلئے بھیجتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو مولانا صاحب کیلئے نہیں بھیجتے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں، مولانا فضل الرحمان مفاد پرست لیڈر ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 821616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821616/مولانا-فضل-الرحمان-جس-کشتی-میں-سوار-ہوں-گے-وہ-ڈوبے-گی-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org