0
Saturday 12 Oct 2019 12:55

مولانا فضل الرحمان جس کشتی میں سوار ہوں گے وہ ڈوبے گی، فیاض الحسن چوہان

مولانا فضل الرحمان جس کشتی میں سوار ہوں گے وہ ڈوبے گی، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اس لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، مولانا جس کشتی میں سوارہوں گے وہ ڈوبے گی۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب جس موٹر سائیکل پر سوار ہوں گے وہ پنکچر ہوگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف کرپشن کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کی منافقت میں کئی برسوں سے بے نقاب کر رہا ہوں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا صاحب کے دھرنے کو روکنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اور مساجد اسلام کے قلعے ہیں، والدین بچوں کو مدارس میں پڑھنے کیلئے بھیجتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو مولانا صاحب کیلئے نہیں بھیجتے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں، مولانا فضل الرحمان مفاد پرست لیڈر ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 821616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش