QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران و سعودی عرب کا شیڈول تیار

12 Oct 2019 13:45

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتوار کو ایران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم منگل کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا ایران اور سعودی عرب کے دورے کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کے لئے کوشاں ہیں اور وہ اپنے دورے کے دوران ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے پر بات کریں گے اور مسئلہ کشمیر بھی اجاگر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتوار کو ایران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم منگل کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 821644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821644/وزیراعظم-عمران-خان-کے-دورہ-ایران-سعودی-عرب-کا-شیڈول-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org