0
Saturday 12 Oct 2019 13:45

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران و سعودی عرب کا شیڈول تیار

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران و سعودی عرب کا شیڈول تیار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا ایران اور سعودی عرب کے دورے کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کے لئے کوشاں ہیں اور وہ اپنے دورے کے دوران ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے پر بات کریں گے اور مسئلہ کشمیر بھی اجاگر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتوار کو ایران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم منگل کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 821644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش