QR CodeQR Code

ایک سیاسی ورکر ہوں مجھے وزارت کی ضرورت نہیں، سردار سبطین خان

14 Oct 2019 21:45

میانوالی میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزرات سے بڑھکر میری اولین ترجیح اپنا حلقہ کی عوام ہیں، جنہوں نے مجھ پر دوسری مرتبہ بھر پوری اعتماد کر کے اسمبلی تک پہنچایا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ میرا دامن صاف تھا اور ﷲ تبارک و تعالی نے مجھے سرخرو کیا ہے۔ میانوالی میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور میرے حلقہ کے عوام میری طاقت ہیں، مجھے وزارت کی ضرورت نہیں، افسوس ضلع کے دیگر منتخب نمائندوں نے میری حراست کے دوران میرے حلقہ پر توجہ نہ دی اور حلقہ کے مسائل کو یکسر نظر انداز کیا، اب میری پوری کوشش ہوگی کہ مختصر وقت میں رہی سہی کسر پوری کر کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جائیں۔ میانوالی میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزرات سے بڑھکر میری اولین ترجیح اپنا حلقہ کی عوام ہیں، جنہوں نے مجھ پر دوسری مرتبہ بھر پوری اعتماد کر کے اسمبلی تک پہنچایا۔


خبر کا کوڈ: 822019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822019/ایک-سیاسی-ورکر-ہوں-مجھے-وزارت-کی-ضرورت-نہیں-سردار-سبطین-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org