QR CodeQR Code

پرائیویٹ سیکٹر تو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے، نوکریاں کیا دیگا، قمر زمان کائرہ

16 Oct 2019 08:16

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے لیے نہیں صرف عام آدمی کے لیے تباہی کا ماحول بنا رہی ہے، نوکریوں سے انکار کا مطلب ہے یہ حکمران صرف سرکاری ادارے بیچنے آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے سے مکر کر جھوٹے ہونے کا اعلان کردیا، وزراء بالواسطہ اپنے منشور اور دعوؤں کے بوگس ہونے کا اقرار کررہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر اپنے ردعمل میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا فریب کھل کر سامنے آ گیا ہے، پرائیویٹ سیکٹر تو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں، پرائیوٹ سیکٹر کے پاس روزگار نہ ہو تو لوگ حکومت کی طرف ہی دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے لیے نہیں صرف عام آدمی کے لیے تباہی کا ماحول بنا رہی ہے، نوکریوں سے انکار کا مطلب ہے یہ حکمران صرف سرکاری ادارے بیچنے آئے ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ چار سو سرکاری محکمے ختم کرنے سے بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا۔
 


خبر کا کوڈ: 822276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822276/پرائیویٹ-سیکٹر-اپنی-بقاء-کی-جنگ-لڑ-رہا-ہے-نوکریاں-کیا-دیگا-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org