QR CodeQR Code

کرم میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، چھت گرنے سے 24 افراد زخمی

16 Oct 2019 16:03

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے اور گھر کی چھت پر بیٹھے تھے کہ زیادہ بوجھ پڑنے سے چھت نیچے گر گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع وسطی کرم میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 24 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو علاج کیلئے صدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے اور گھر کی چھت پر بیٹھے تھے کہ زیادہ بوجھ پڑنے سے چھت نیچے گر گئی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے ملبے سے زخمی افراد کو نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔


خبر کا کوڈ: 822428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/822428/کرم-میں-شادی-کی-خوشیاں-ماتم-تبدیل-چھت-گرنے-سے-24-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org